Ameer Abbas
10 months ago
ستمبر سے دسمبر موٹروے کے علاوہ پنجاب میں سفر کرنا کسی اذیتناک عذاب سے کم نہیں، سڑکیں گنے کی ٹرالیوں سے جام، گھنٹوں ٹریفک بند، زندگی درہم برہم اور دُھند میں خونی حادثات ایک اور مصیبت۔ دنیا کے درجنوں ملک دیکھ چکا ہوں مگر خدا گواہ ہے کہیں گنے کی ٹرالیاں اور یوں بند سڑک نہیں دیکھی
Ameer Abbas
10 months ago
عدالتی فیصلے اور آئین کی تشریح کے بعد کسی رکن اسمبلی کی وفاداری تبدیل کروانا غیر آئینی ہے۔ افسوس کہ آصف زرداری اور PPP جو خود کو آئین ساز اور آئین پرست کہتی ہے وہ پنجاب اور KP میں فخر سے یہ غیر آئینی کام کرنا چاہتی ہے۔ شرم سے ڈوب مریں غیر آئینی عمل کا جشن منانے والے دانشور بھی
Ameer Abbas
10 months ago
رانا ثنا اللہ صاحب منشیات کیس سے بری ہو گئے، اگر یہ کیس واقعی انتقامی کارروائی تھا تو پھر ایسے کیسز کا راستہ بند کرنے کیلئے کیا حکومت اُسوقت کے DG ANF میجر جنرل سمیت باقی شریک افراد کیخلاف جعلی مقدمہ بنانے پر کوئی کارروائی شروع کریگی؟ ہونا تو یہی چاہیے۔برائی سے سمجھوتہ حل نہیں ہے
Ameer Abbas
10 months ago
Indeed financial corruption is a big evil but my extensive experience/research/observation concludes that intellectual corruption is a mother of all evils. It hs a snowball affect in society.Honest intelligentsia gives birth to honest nation. We’re lead by intellectually corrupts.
Ameer Abbas
1 yr. ago
نہ موجودہ حکومت نے کوئی وفد اسرائیل بھیجا اور نہ ہی یہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ سکتی ہے۔ اس وفد میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اور دیگر ملکوں کےمسلمان شامل تھے،اسکا ہماری حکومت کو نہ علم تھا اور نہ ہی کوئی لینا دینا، لہذا اسے بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف سیاسی مہم شرمناک ہے
Ameer Abbas
1 yr. ago
دنیا کی کسی مذاق ریاست میں بھی ایسا مذاق نہیں ہوتا ہو گا کہ ایک وزیراعظم غیر ملکی دورے پر جا رہا ہو اور اس سے پہلے بھوکی ننگی قوم کے اربوں روپے صرف اسکی روانگی کی اشتہار بازی پر لگا دیئے جائیں، وہ بھی آدھے آدھے صفحے کا اشتہار، ن لیگ کا یہ پرانا وطیرہ ہے، یونہی میڈیا خریدا جاتا ہے
Ameer Abbas
1 yr. ago
صحافت کیلئے اسوقت خبر اپوزیشن کے خلاف حکومتی غیر جمہوری ہتھکنڈے، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر ہونا چاہییے مگر صرف 5 نیوز چینلز اس خبر پر جبکہ 16 چینلز حکومتی ایجنڈے پر لگے ہیں۔حد تو یہ ہے کہ 3 نیوز چینلز کھانا پکانا سکھا رہے ہیں، 1 چینل فلموں اور 1 گانوں پر بات کر رہا ہے
Ameer Abbas
1 yr. ago
حکومتی رٹ اخلاقی جواز سے قائم ہوتی ہے، دنیا کی کوئی حکومت جبر اور دھونس سے قائم نہیں رہ سکی۔ اس حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپنے چہرے پر جمہوریت کا غازہ نہیں بلکہ آمریت کی سیاہی مل لی ہے۔ عمران خان آج ہیں کل نہیں ہونگے لیکن حکومتی جبر تاریخ یاد رکھے گی
Ameer Abbas
1 yr. ago (E)
الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا
#Pakistan #SupremeCourt
Ameer Abbas
1 yr. ago
سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر دو ماہ پہلے کی گئی یہ ٹوئٹ یاد آ گئی جب عمران خان ابھی وزیراعظم تھے اور آگے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا کہ کیا ہو گا۔ دن تو دور کی بات اگلے لمحے کی کوئی گارنٹی نہیں تھی اور میں نے اُسوقت کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد بہت بڑا آئینی جرم بنے گی
Ameer Abbas
1 yr. ago
اسلام آباد پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں ڈی جی خان لے جایا گیا ہے۔ انہیں انٹی کرپشن پنجاب کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے۔
Ameer Abbas
1 yr. ago
ڈاکٹر شیریں کی ان حالات میں گرفتاری سیاسی طور پر حماقت تھی لیکن بطور صحافی ہمیں جذبات سے زیادہ حقائق پر بات کرنی چاہیے۔ کئی لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں کہ انکی عمر 5-6 سال تھی تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ انکی عمر تقریباً 20 سال تھی۔ گوگل کی خبر غلط بھی ہو جاتی ہے لہذا تحقیق سیکھیں
Ameer Abbas
1 yr. ago
حکومت خود کر رہی ہے یا کوئی اور لیکن سیاسی مخالفین یا صحافیوں کے خلاف ہونیوالے مقدمات فائدہ نہیں ہمیشہ رسوائی دیتے ہیں، تاریخ اسکی گواہ ہے۔ آپ تو تجربہ کار سیاستدان ہیں،
آپ ان غلطیوں کو کیوں دُہرا رہے ہیں۔
اور دیگر صحافیوں کے خلاف بے جا طاقت اور مقدمات روکے جائیں
Ameer Abbas
1 yr. ago
عمران خان کے زمانے میں اپوزیشن نے پہلے دن سے احتجاج اور مخالفت شروع کر دی، جلسے کئے، مارچ کئے، پریس کانفرنسز کیں اور دل کھول کر بھڑاس نکالی اور میں نہ صرف اپوزیشن کے اُس حق کا حامی تھا بلکہ PDM کے جلسے خود جا کر کَور کئے۔ آج آپکو عمران خان کو بھی مارچ اور احتجاج کا حق دنیا پڑیگا
Ameer Abbas
1 yr. ago
Sold out conscience, abusers, rented goofs, dumbos must b blocked instead of wasting next second, they're agenda driven & can't understand.
Ameer Abbas
1 yr. ago
مریم نواز صاحبہ نے کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید پر تنقید کی تھی، آج پاک فوج نے اس تنقید کو اپنے بیان میں نامناسب اور متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے اور
اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔
Ameer Abbas
1 yr. ago
ویسے تو ہماری تاریخ سیاسی تجربات سے بھری پڑی ہے مگر یہ تجربہ جس نے اور جیسے بھی کیا، نہ صرف ناکام جا رہا ہے بلکہ گَلے پڑ رہا ہے
Ameer Abbas
1 yr. ago
جسکی خفیہ ویڈیو نکالنا تھی، اُس نے خود ہی ایک ویڈیو ریکارڈ کروا دی ہے اور اب ٹینشن نئی ویڈیو کی پڑ گئی ہے، کمال ہے ویسے
Ameer Abbas
1 yr. ago
سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاداریاں بدلنے اور لوٹے بننے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ کیا اصولی طور پر ایسا ہی نہیں ہونا چاہیے؟ مگر افسوس کہ کچھ صحافی/دانشور اور جعلی جمہوریت پسند بے شرمی اور ڈھٹائی سے اس فیصلے میں کیڑے نکال رہے ہیں۔ کیا آپ جمہوریت کو غلاظتوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں یا آلودہ؟
Ameer Abbas
1 yr. ago
Sold out conscience, abusers, rented goofs, dumbos must b blocked instead of wasting next second, they
e agenda driven & can understand.
Ameer Abbas
1 yr. ago
سیاسی مجبوریوں، کمزرویوں اور ڈر سے اب تو کوئی کالا باغ ڈیم کا نام ہی نہیں لیتا۔ آپکا شکریہ کہ آپ مسلسل اسکی آواز اٹھا رہے ہیں۔ یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے جسے سیاسی اور جذباتی بنا کر دفن رکھا گیا ہے۔آپ نوجوان وزیر ہیں، مزید نوجوانوں کو اس پر رہنمائی دیں تاکہ پرانی سیاسی سوچ ختم ہو سکے
Ameer Abbas
1 yr. ago
اپوزیشن کو وزیراعظم کے خلاف 10 ووٹ چاہیے تھے، 6 سو فیصد کنفرم ہو گئے ہیں۔ اب معاملہ صرف چار کا رہ گیا ہے۔ جیسے 3.5 سال وزیراعطم کو انکے غلط فیصلے اور تاخیری فیصلے غیر مقبول کرتے گئے بالکل ایسے ہی عدم اعتماد کے معاملے پر بھی کچھ غلط اور کچھ تاخیری فیصلوں نے گھیرا بہت تنگ کر دیا ہے
Ameer Abbas
1 yr. ago
Sold out conscience, abusers, rented goofs, dumbos must b blocked instead of wasting next second, they
e agenda driven & can understand.
Ameer Abbas
2 yr. ago
اسوقت کابل کے علاقے شہر نو میں موجود ہوں۔ یہ نیو کابل بنک کی مین برانچ ہے۔ کابل میں ایک شہری ایک ہفتہ میں صرف 20 ہزار افغانی نکلوا سکتا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے بنکوں میں پیسے کی قلت ہو گئی ہے۔ لوگ صبح سے بنکوں کے باہر آ کر بیٹھ جاتے ہیں اور شام کو کچھ لوگ خالی ہاتھ بھی لوٹتے ہیں

#Kabul #Afghanistan
Ameer Abbas
2 yr. ago
پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا نیٹ ورک ایک بھارتی ٹیلی وژن چینل "پرو پنجاب" نے بے نقاب کردیا۔ چینل کے نمائندے نے ڈینئیل نامی ایک راء ایجنٹ کا انٹرویو کیا جس نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بم دھماکے کرنے کی غرض سے آیا تھا مگر پکڑا گیا اور چار سال قید کی سزا بھی کاٹی۔
Ameer Abbas
2 yr. ago
کابل کے بارے میں جو سن رکھا تھا، کابل وہ نہیں ہے۔ کابل آئیں اور یہ شہر دل میں اتر نہ جائے یہ ممکن نہیں۔ رات کے اس پہر بھی شہر محفوظ لگ رہا ہے۔ طالبان سیکیورٹی کی بھرپور ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ سختی ہے لیکن احترام سے پیش آتے ہیں۔ دن بھر بھی بازار اور سڑکیں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں

#Kabul #Afghanistan
Ameer Abbas
2 yr. ago
نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے
شیریں مزاری نے ہندوستان کا بھانڈا پھوڑ دیا
Ameer Abbas
2 yr. ago
اپنے ہوم گراونڈ جہاں تحریک انصاف 8 سال سے برسراقتدار ہے یعنی پشاورکینٹ میں تحریک انصاف پانچ نشستوں میں سے صرف ایک نشست پر کامیاب ہو سکی۔ بدترین شکست!
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
Ameer Abbas
2 yr. ago
#Kabul takeover is a history in making. Next 2 weeks are going to be thrilling. Follow my upcoming shows from deep inside #Afghanistan to know the history, culture, values, ppl, destruction, reconstruction, wars, peace and future of world’s most amazing, attacked & war torn country.
Ameer Abbas
2 yr. ago
تحریک انصاف کے تین سال۔ ۔ ۔ کارکردگی اور وعدے؟؟
حکومت اور اپوزیشن۔ ۔ ۔ کس نے کتنا وقت ضائع کیا؟
شہباز کے بیان پر کنفیوز کون؟؟